ایف بی آرنے بھاری بھرکم فیسیں لینے والے غیر رجسٹرڈمہنگے ڈاکٹرز کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا

ہفتہ 22 فروری 2020 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے بھاری بھرکم فیسیں لینے والے غیر رجسٹرڈمہنگے ڈاکٹرز کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ۔اس ضمن ڈی جی آمنہ حسن نے ڈاکٹرز کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے پی ایم ڈی سی کو خط لکھ دیا ہے،پرائیویٹ کلینکس پر فیسوں،اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کاعمل بھی شروع کردیا۔

(جاری ہے)

غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو جرمانے عائد کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے بڑے ہسپتالوں میں مہنگے آپریشنز کرنیوالے ڈاکٹرز کا ڈیٹا بھی اکٹھا کرلیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہزاروں ڈاکٹرز تاحال ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ۔مہنگی کاسمیٹکس سرجری کر نیوالے غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں