چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لاہور عمر دراز بھٹی کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 22 فروری 2020 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لاہور عمر دراز بھٹی کی تعیناتی کوہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔حافظ اویس اختر کی جانب سے دائر درخواست میں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لاہور عمر دراز بھٹی کو تعینات کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گے، عمر دراز بھٹی کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 4،8،10،اور 25 کے منافی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت چائلد پروٹیکشن آفیسر لاہور عمر دراز بھٹی کی تعیناتی کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں