عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کیلئے متاثرہ خاندان جس طرح چاہے تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہیں‘ شیری رحمان

ہفتہ 22 فروری 2020 22:43

عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کیلئے متاثرہ خاندان جس طرح چاہے تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہیں‘ شیری رحمان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کے لئے بلاول بھٹو واضح کہہ چکے ہیں کہ متاثرہ خاندان جس طرح چاہے تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

فیسٹول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں لوگوں کو ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع مل جاتا ہے۔ انہوں نے عزیز میمن کے قتل کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے ، متاثرہ خاندان جوڈیشل کمیشن یا جس بھی پولیس افسرسے تحقیقات کرانا چاہتا ہے حکومت اس کے لئے تیار ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں