خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں، فردوس عاشق اعوان

ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے، بابا فرید دربارسے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوعاشق اعوان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 فروری 2020 18:09

خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں، فردوس عاشق اعوان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری 2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوعاشق اعوان نے کہا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں، ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے، بابا فرید دربارسے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا ک
ہ جس کا عہدے کے حساب سے جو پروٹوکول بنتا ہے وہ اس کا حق ہے۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی سے متعلق جو بھی معاملہ ہوا اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے۔

دربار بابا فرید سے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے میڈیا کوبریف کروں گی۔
انہوں نے پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں تھا اور اب بلاول کو نوازشریف سے متعلق حقیقت کی سمجھ آگئی ہے، مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے،(ن)لیگ میں اس وقت زبان بندی کا موسم آیا ہوا ہے۔

انسان کو بیماری ہوتو اس کا علاج ہوتا ہے لیکن اقتدار سے دوری کی بیماری لاعلاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے والد کا نظریہ (ن) لیگ سے مختلف ہے، بلاول بھٹو اورآصف زرداری الگ الگ پالیسی پرچل رہے ہیں۔ بلاول کو زرداری نے جعلی اکانٹس کے گر سکھائے، بلاول اور ان کے والد نے نواز شریف کی حقیقت چھپا کر رکھی۔ فردوس اعوان نے کہا بلاول صاحب ہم تو آگاہ تھے آپ کو دیر سے سمجھ آئی، گٹھ جوڑ اور مکمکا عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنا مال پانی بچانے کیلئے تھا۔

بلاول نے جو گفتگو کی وہ قابل تحسین ہے لیکن اس پر آپ کو ابو جان سے ڈانٹ پڑے گی۔وہ کونسی پراسرار بیماری ہے جس کا کوئی علاج ڈاکٹر تشخیص نہیں کرپا رہے۔ ہمیں معلوم ہے اس بیماری کا نام، اسکا نام اقتدار سے دوری ہے۔ بیماری ہوتو اس کا علاج ہوتا ہے لیکن اقتدار سے دوری کی بیماری لاعلاج ہے۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف واپس آئیں کیونکہ ن لیگ میں قیادت کا قحط پڑا ہوا ہے۔

مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ (ن) لیگ میں اس وقت زبان بندی کاموسم آیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی سرجری کے حوالے سے تاریخ دی تھی، رانا ثنا میڈیا کی آنکھیں ترس گئی ہیں پلیٹ لیٹس دیکھنے کو، ایسی کیا بیماری ہے جس کا لندن میں بھی ڈاکٹرز علاج نہیں کرپارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں