{مہنگائی ختم نہ ہوئی تو حکومت ختم ہو جائے گی،صاحبزادہ حامد رضا ئ*بھارتی فنکاروں کو پی ایس ایل کی تقریب میں بلانا کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے، آپریشن رد الفساد کے تین کامیاب سال مکمل ہونے پر قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے

اتوار 23 فروری 2020 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ گرے لسٹ کو عالمی سیاست کے لئے استعمال کرتا ہے۔ بھارتی فنکاروں کو پی ایس ایل کی تقریب میں بلانا کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے۔ آپریشن رد الفساد کے تین کامیاب سال مکمل ہونے پر قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ مہنگائی ختم نہ ہوئی تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرے۔ وزیروں کی ناقص کارکردگی نے ہر محکمے کو برباد کر دیا ہے۔ ملک بحرانستان بن چکا ہے۔ معیشت جمود کا شکار ہے اور تاجر خوفزدہ ہیں۔ حکومت کا کہیں وجود نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت ہر معاملے کو بگاڑنے کی ماہر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مہنگائی کا سلگتا ایشو انتہائی سنگین شکل اختیار کر چکا ہے۔ وزیراعظم کا اسمبلی میں نہ آنا غیر جمہوری رویہ ہے۔ حکمرانوں کو عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں۔ موجودہ حکومت سے وابستہ امیدیں ٹوٹ چکی ہیں۔ حکومت مختلف مافیاز کے سامنے بی بس نظر آتی ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے نمائشی نہیں حقیقی اور انقلابی اقدامات کرے۔ اب عوام کو کھوکھلی تقریروں اور جھوٹے وعدوں سے بہلایا نہیں جا سکتا۔ ہر مسئلے کا ذمہ داد سابقہ حکومتوں کو قرار دینے کا رویہ درست نہیں۔ موجودہ حکومت نے پرانی حکومتوں کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں