لاہور،الحمرا میں 8واں سالانہ سہ روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

ژ*الحمرا کے افسران و ملازمین نے شب وروز محنت سے اس فیسٹیول کو کامیاب بنایا ں*فیسٹیول میں ہزارو ں افراد ادب و ثقافت کی نئی جہتوں سے مستفید ہوئے : اطہر علی خان

اتوار 23 فروری 2020 21:21

ٌ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 8واں سالانہ سہ روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔فیسٹیول میں ادب وثقافت، سیاست ، معاشرت ودیگر موضوعات پر منعقدہ 63سیشن میں 100سے زائد ملکی و غیر ملکی دانشوروں کی شرکت ہوئے۔ایل ایل ایف کے آخری روز 25سے زائد نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔

الحمرا اکیڈمی آپ پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ و زیر تربیت فنکاروں نے سما باندھ لیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہو رآرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ الحمرا کے افسران و ملازمین نے شب وروز محنت سے اس فیسٹیول کو کامیاب بنایا،یہ انکی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا ثبوت ہے ،فیسٹیول میں ہزارو ں افراد ادب و ثقافت کی نئی جہتوں سے مستفید ہوئے،ایسی تقریبات آئندہ بھی جاری رہیں گی،الحمرا اپنے کلچر کے فروغ میں ہمیشہ کی طرح پروگرام پیش کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

ملکی و غیر ملکی دانشوروں اور ہزاروں کی تعداد میں آنے والے افراد کا الحمرا آرٹس کونسل اور ایل ایل ایف کے انتظامات کا اطمینان کا اظہار کیا ،صفائی ستھرائی کے انتطامات بہت شاندار کئے گئے،الحمرا کے ماحول کو ادب دوست بنانے کے لئے تمام تر وسائل برئوے کار لائے گئے۔لاہور لٹریری فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز مختلف کتابوں کی تقریب رونمائی ، ’’آرٹ ان پبلک سپیس‘‘،’’سپورٹ لائٹنگ نیو رائٹرنگ‘‘،’’ڈئجیٹل ٹرمپ میڈیا‘‘،’’ایک کہانی نئے مضمون‘‘،’’اجتماعی ذہانت کا زوال‘‘،’’پنجابی لوک گیت‘‘،’’ٹوٹی طناب ادھر‘‘،’’اجتماجی شاعری‘‘،’’مینٹل ہیلتھ‘‘،’’نیرنگ‘‘،’’پاکستانی سینما‘‘،’’وارث شاہ‘‘کے علاوہ درجنوں سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں