پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن کوقتل کی دھمکی

ہندوانتہاء پسندوں نے سماجی کارکن کے سر کی قیمت 10لاکھ مقرر کردی، سماجی کارکن کیخلاف غداری کا مقدمہ بھی درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 فروری 2020 23:22

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن کوقتل کی دھمکی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2020ء) پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن کوقتل کی دھمکی دے دی، ہندو انتہا پسندوں نے سماجی کارکن کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کردی، جبکہ سماجی کارکن کیخلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوانتہا پسند تنظیم رام سینا نے سماجی کارکن امولیا لیونا کے سرکی 10لاکھ روپے قیمت مقرر کردی ہے، امولیا نے گزشتہ روز پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر ہندوانتہا پسندوں نے ان کو دھمکیاں دیں اور ان کیخلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

اب انتہا پسندوں نے پولیس کو دھمکی دی ہے کہ اگر امولیا کو رہاکیا گیا تو ان کو قتل کردیا جائے گا، اور قاتل کو 10 لاکھ انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے سماجی کارکن امولیا نے بھارتی شہر بنگلور میں شہریت کے ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر انہیں گرفتارکرکے غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں