ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بی بی سی کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا

بی بی سی ایک متعصب ادارہ ہے، مجھے بی بی سی پر اعتماد نہیں ہے۔ معروف مذہبی ا سکالرڈاکٹر ذاکر نائیک کا انٹرویوکیلئے درخواست کرنے والی ٹیم کو جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 فروری 2020 23:55

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بی بی سی کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری 2020ء) معروف عالمی مذہبی سکالرڈاکٹر ذاکر نائیک نے بی بی سی کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا، انہوں کہا کہ بی بی سی ایک متعصب ادارہ ہے، مجھے بی بی سی پر اعتماد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ٹیم معروف مذہبی ا سکالرڈاکٹر ذاکر نائیک کا انٹرویو کرنے ان کے گھر پہنچی ، تو انہوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے انٹرویو کرنے کے سلسلے میں ان سے ملاقات کرنے کی اجازت مانگی، جب میڈیا ٹیم ان کے گھر ان سے ملاقات کرنے گئی اور بی بی سی کو انٹرویو دینے کی درخواست کی تو معروف مذہبی اسکالر نے یہ کہتے ہوئے انٹرویو دینے سے انکار کردیا کہ بی بی سی ایک متعصب ادارہ ہے، مجھے بی بی سی پر اعتماد نہیں ہے۔


متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں