نواز شریف کی ہارٹ سرجری کی اطلاعات درست نہیں : ڈاکٹر عدنان

ابھی دل کی کیتھرائزیشن ہونی ہے جس کا وقت طے کیا جا رہا ہی: ٹوئٹر پر بیان

پیر 24 فروری 2020 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ہارٹ سرجری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دل کی کیتھرائزیشن ہونی ہے جس کا وقت طے کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ابھی کوئی سرجری نہیں ہو ئی اورمیڈیا میں اس حوالے سے آنے والی اطلاعات درست نہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے مناسب وقت پر آگاہ کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیںمسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملکی کی جانب سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحتیابی کیلئے لاہور کے دفتر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کروائی گئی ۔دعائیہ تقریب میں بیگم ذکیہ شاہنواز کرن ڈار ،کنول لیاقت ایڈوکیٹ، نفیسہ امین، ربعیہ نصرت، سنبل مالک، کشور باجوہ، غزالہ نصرت بیگ سمیت دیگر نے سرکت کی ۔ اس موقع پر قیادت کے حق میں نعر ے بھی لگائے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں