صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اورخاتون اول ثمینہ علوی کا نیشنل ہسٹری میوزیم کا دورہ

پیر 24 فروری 2020 23:55

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے پیر کے روزیہاں گریٹر اقبال پارک میں واقع نیشنل ہسٹری میوزیم کا دورہ کیا،میوزیم کی ڈائریکٹر حبہ علی ، منیجر اویس ملک اور سٹیزن آرکائیوآف پاکستان (سی اے پی) کے بورڈ کے ممبر احسن نجمی نے میوزیم کے مختلف حصوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت رائے تیمور خان بھٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے میوزیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا‘ انہوں نے میوزیم کے سٹیزنز آرکائیو آف پاکستان پاکستان ٹائم لائن 1940 سے 1960 ، 1947 فسادات ، ورچوئل ریئلٹی ٹریک ، ہیروز گیلری ، گاندھی اور جناح بات چیت / خط ، قراردادلاہور اور قائد ہولوگرام گیلری کا معائنہ کیا‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ لاہور شہر میں ایک سال میں ہونے والے مختلف سماجی و ثقافتی واقعات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے لاہور تقاریب کا کیلنڈر ہونا چاہئے‘'ماضی سے کیمرہ' کے عنوان سے قائم سیکشن دیکھنے کے موقع پر صدر مملکت اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے یادگاری تصویر بھی بنوائی ‘صدر مملکت نے سیاحت میں بڑھتے ہوئے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیااور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثر ات بھی قلمبند کئے ‘بعدازاں انہوں نے گریٹر اقبال پارک کے احاطے میں پودا بھی لگایا‘ اس موقع پر پنجاب کے وزیر سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے صدر مملکت اور خاتون اول کو بتایاکہ 'پنجاب ٹورازم ایپلی کیشن' ایپ کا جلد اجراء کیا جائے گا جو ٹورازم کے حوالے سے سیاحوں کو گائید لائن فراہم کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں