پولیس نے 2 پتنگ باز گر فتار کر کی25پتنگیں ،کیمیکل ڈور کی 6چرخیاں برآمد کر لی

پیر 24 فروری 2020 23:55

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کی زیر نگرانی پولیس کی پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی، 2 ملز مان گر فتار مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق پولیس چوکی ایف سی کالج نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے،02 پتنگ باز وں کوگرفتار کر لیا ،ملزمان میں تیمور اور حمزہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سی25پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 06چرخیاں برآمد کر کے ان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،سب انسپکٹر اسلام گجر نے بتایا کہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں