پی ایس ایل،ملتان اور راولپنڈی میچز کے حوالے سے میڈیا ایڈوائزری شیڈول جاری

پیر 24 فروری 2020 23:55

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سلسلے میں آج 25 تا 29 فروری تک ملتان اور راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان کے لیے پریس کانفرنسز اور پریکٹس سیشنز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق آج25 فروری بروز منگل کوشام 6 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے پریکٹس سیشنز کا آغاز ہو گا،پریکٹس سیشنز سے قبل دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا جبکہ دوپہر 1 بجے را و لپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پریکٹس سیشن کا آغاز ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں