پنجاب کابینہ کا 26واں اجلاس،متفقہ طورپر نوازشریف کی درخواست برائے توسیع معطلی سزا مسترد
تمام جزئیات، معروضی حالات اور میڈیکل رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے توسیع معطلی سزا کی درخواست کومسترد کرنے کافیصلہ کیاگیا پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن ، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ترمیمی ایکٹ 2007کے سیکشن 2(S) ، 21 اور 38 میں ترامیم کا فیصلہ ون مین شو کے غلط کلچر کو اکھاڑ پھینکا ہے،عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے،مافیا جہاں بھی موجود ہے، اسے کچلنا ضروری ہے‘عثمان بزدار
منگل 25 فروری 2020 17:56
(جاری ہے)
19 ، 20 اور 21 فروری کو کمیٹی کے یکے بعد دیگرے تین اجلاس منعقد ہوئے۔
21 فروری کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ خود اور ڈاکٹر عدنان سکائپ پر شریک ہوئے۔بریفنگ میں کہا گیاکہ نواز شریف کے نمائندوں نے نئی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس جمع کرانے کی بجائے پرانی میڈیکل رپورٹس کو ہی حتمی قرار دینے پر اصرار کیا۔خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی اورپنجاب کابینہ نے نوازشریف کی درخواست برائے توسیع معطلی سزا کواتفاق رائے سے مسترد کردیا۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن ، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ترمیمی ایکٹ 2007کے سیکشن 2(S) ، 21 اور 38 میں ترامیم کا فیصلہ کیاگیا۔صوبائی کابینہ نے پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن ، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ترمیمی ایکٹ 2007 میں ترمیم کی منظوری دے دی،جس کے تحت صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے غیر قانونی شکار پر جرمانے اور سزائوں کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیاکہ یکم نومبر 2020 سے شروع ہونے والے ہنٹنگ سیزن سے قبل غیر قانونی شکار پر جرمانے اور سزائیں مزید بڑھائی جائیں گی۔اجلاس میں صحرائے چولستان میں سرپلس کالے ہرن، چنکارا اور نیل گائے کے شکار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیا۔کابینہ نے 62 سرپلس کالے ہرن، 21 چنکارا اور 27 نیل گائے کے شکار کی اجازت دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں دی پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری بھی دی گئی جبکہ پنجاب فشریز رولز 1965 میں ترمیم کی منظوری موخر کردی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جن ڈیمز سے پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے وہاں پر ماہی پروری کے باعث پانی آلودہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں لہذااس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور محکمہ آبپاشی، صحت، پبلک ہیلتھ اور دیگر سٹیک ہولڈرز تمام جزئیات کا جائزہ لے کر اگلے کابینہ اجلاس میں حتمی سفارشات پیش کریں۔اجلاس میں کرونا وائرس کے باعث ہمسایہ ملکوںمیں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں ضروری حفاظتی تدابیر پر موثر انداز میں عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت کامزید سٹاف ایئرپورٹس پر تعینات کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمسایہ ممالک خصوصاً چین اورایران سے درآمد ہونے والی کھانے پینے والی اشیاء کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے۔انہوںنے ہدایت کی کہ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اس ضمن میں میٹنگ کرکے امور کا جائزہ لیں اور پیشگی اقدامات اٹھائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ برس کے دوران عوام کی خدمت کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں اور ہر فیصلہ مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے اور کیا جائے گا۔صوبے میں ون مین شو کے غلط کلچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔مشاورت سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔حکومت کے بر وقت اقدامات اور بہترین فیصلوں سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ پرائس کنٹرول کیلئے سیاسی و انتظامی ٹیم پہلے سے زیادہ جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔مافیا جہاں بھی موجود ہے، اسے کچلنا ضروری ہے۔اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 24 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری