اوقاف اراضی پرقبضہ مافیا کیخلاف تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں،لاہور کے علاقہ با غبانپورہ میں12 کروڑ روپے مالیت کی 6 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی،صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ

منگل 25 فروری 2020 19:59

اوقاف اراضی پرقبضہ مافیا کیخلاف تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں،لاہور کے علاقہ با غبانپورہ میں12  کروڑ روپے مالیت کی 6 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی،صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ اوقاف اراضی پرقبضہ مافیا کیخلاف تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،اس سلسلہ میں گزشتہ روزلاہور کے علاقہ با غبانپورہ میں12کروڑ روپے مالیت کی 6 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی ۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے جملہ ناظمین اوقاف کو حکومت کی طرف سے ناجائز قابضین کیخلاف طے کردہ پلان پر عمل کرتے ہوئے اب تک 898ایکڑ ز14 کنال اور 24مرلے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہپنجاب اوقاف آرگنائزیشن نے اپنے زیر تحویل 68پراپرٹیز پر مشتمل 113ایکٹرز 04کنال 12مر لے رقبہ پر سافٹ سپو رٹس گرائونڈ بنانے کیلئے سیکر ٹری یوتھ آفیئر، سپورٹس آرکیالو جی اینڈ ٹو رازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مسودہ یا دداشت پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت محکمہ سپورٹس ان اراضی پر گرائونڈ بنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان اراضی کا کنٹرول اور انتظام پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے پاس رہے گا ۔ یہ رقبہ دو سرے مقصد کے لیے استعمال نہ ہو سکے گا جبکہ عرصہ دو سال کے بعد با ہمی رضا مندی کے ساتھ دس سال تک تو سیع ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں