حمزہ شہباز کی قیادت میں لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی میں احتجاجی مظاہر

منگل 25 فروری 2020 20:02

حمزہ شہباز کی قیادت میں لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی میں احتجاجی مظاہر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی کا قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے ناور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری پر حکومت سیاست کررہی ہے اور سلیکٹڈ حکمران اندھے سیاسی انتقام پر اتر آئے ہیں جیسے ہی وہ ٹھیک ہونگے وہ وطن واپس بھی آ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ جو توقعات اور سبز باغ دکھائے گئے وہ بجلی ا ور گیس کے بلوں کی صورت میں بم بن کر برسے ہیں،ہر چیز کا منطقی انجام ہوتا ہے لیکن ان سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ18 ماہ ہو گئے ہیں میری ایک ہی بات ہے اگر یہ حکومت ن لیگ کی نسبت 25 فی صد بھی پرفارم کر جائے تو شاباش دوں گا،معیشت کے برے حالات ہیں،سفید پوش طبقہ اور تاجر برادری معیشت کا رونا رو رہے ہیں،عوام کو تشویش ہے اگر حکومت کی کارکردگی اسی طرح جاری رہی تو ہم مزید سیاسی گرداب میں پھنس جائیںگے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت اور یوسف عباس کی رہائی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سچ کے سامنے جھوٹ نہیں ٹھہر سکتا،سچائی ہمیشہ سچائی ہو تی ہے،جھوٹ کے بادل بہت جلد چھٹ جائیں گے اور اللہ عالی کے فضل و کرم سے ایک بار پھر بھرپور قوت کے ساتھ عوام اور ملک کی خدمت کریں گے، میاں نواز شریف کی بیماری پر حکومت سیاست کررہی ہے اور سلیکٹڈ حکمران اندھے سیاسی انتقام اتر آئے ہیں جیسے ہی وہ ٹھیک ہونگے وہ وطن واپس آ جائیں گے ،پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنکی دعاؤں سے میاں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں