ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا مستعفی

ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، گورنر پنجاب کو بھیجوا دیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 26 فروری 2020 15:13

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا مستعفی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 فروری 2020ء ) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ احمد جمال سکھیرا نے استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھیجوا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرامستعفیٰ ہو گئے۔ استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھیج دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ذاتی وجوہات کی بنا کر مستعفی ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا ۔ انور منصور نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پاکستان بار کونسل نے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے دوران اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور کے مبینہ متنازع بیان پر پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اٹارنی جنرل کی طرف سے ججز پر لگائے گئے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے الزام سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ججز کی جاسوسی کا عمل اب بھی جاری ہے، اٹارنی جنرل نے جان بوجھ کرکھلی عدالت میں یہ بات کہی، اور اگر اس بیان میں صداقت ہوتی تو اٹارنی جنرل 133 دن تک خاموش نہ بیٹھتے، اٹارنی جنرل کا بیان سپریم کورٹ کو دبائو میں لانے، دھمکانے اوربلیک میل کرنے کی کوشش ہے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اٹارنی جنرل انور منصور سے استعفیٰ مانگا تھا ، جس پر انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ فروغ نسیم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دل میں عدلیہ کی بہت عز ت و احترام ہے ۔حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کے ایک بیان پر جواب جمع کرایا گیا۔ تاہم اب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں