ڈونلڈٹرمپ نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی بیانیے کو یکسر مسترد کیا ہے‘انصرمجید خان

پا نئی دہلی میں انتہاپسندوں کا مساجدمیں گھس کر عمارتوں کو نذرآتش کرنا ، لوٹ مار اور ایمبولینسز پر حملہ کرنادرندگی کی بدترین مثال ہے

بدھ 26 فروری 2020 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی بھارت میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی تعریف نریندرمودی سے ہضم نہیں ہو رہی۔نئی دہلی میںبے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ ڈونلڈٹرمپ نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی بیانیے کو یکسر مسترد کیا ہے۔

پاکستان جغرافیائی لحاظ سے دنیا کا بہت ہی اہم ملک تصور کیاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

17فروری کا دن بھارت کو ہمیشہ بطورناکامی کا دن یاد رہے گا۔گذشتہ سال پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی طیارے گرا کر دشمن کو دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔ انصرمجید خان نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک سے امن اور دوستی کے پیغام کو فروغ دیاہے۔ پاکستان اور ایران کے دیرینہ مراسم ہمیشہ قائم رہیں گے۔ بھارتی صحافی امریکی صدر سے پاکستان کے خلاف بیان دلوانے میں بُری طرح ناکام رہے۔ نئی دہلی میں انتہاپسندوں کا مساجدمیں گھس کر میناروں پر چڑھنا، عمارتوں کو نذرآتش کرنا ، لوٹ مار اور ایمبولینسز پر حملہ کرنادرندگی کی بدترین مثال ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں