ہربنس پورہ میں گوالہ کالونی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 26 فروری 2020 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں گوالہ کالونی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں گوالہ کالونی کی موجودگی سے قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں۔

شہری آبادی میں مویشی رکھنے پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے۔لیکن اس کے باوجود عزیز بھٹی ٹائون میں بھینسوں کی موجودگی سوالیہ نشان ہے۔بھینسوں کے گوبر کی وجہ سے اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہربنس پورہ گوالہ کالونی کو شہری آبادی سے باہر منتقل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں