بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی فیس روکنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بدھ 26 فروری 2020 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی فیس روکنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی بشری انجم بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ مفت تعلیم کے پراجیکٹ کیمطابق اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں کی بچوں کے وظیفے بحال کئے جائیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی فیسوں کو روک کر ظلم کیا ہے ۔ شہبازشریف نے بھٹہ مزدور کے بچوں کو تعلیم کے حصول کے لئے سکولوں میں داخل کروا کرانہیں تعلیمی وظائف بھی دئیے ۔قرارداد میں وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات اور وظیفے کی رقم جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں