پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے رہنما کی ن لیگ میں واپسی کے اشارے

آجاسم شریف نے لیگی رہنماؤں کو کھانے پر مدعو کر لیا،بلال یاسین اور زعیم قادری سمیت اہم رہنماؤں کی شرکت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 فروری 2020 15:34

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے رہنما کی ن لیگ میں واپسی کے اشارے
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 فروری 2020ء ) پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنما نے ن لیگ کے ساتھ رابطے تیز کر دئیے۔اہم رہنماؤں کو کھانے پر مدعو کر لیا۔نیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آجاسم شریف نے مزنگ رہائشگاہ پر لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانا دیا،جس میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان،رانا مشہور احمد،عمر سہیل،ضیاء بٹ ، بلال یاسین ، ڈاکٹر مختار ، اشتیاق احمد،مرزا جاوید،یاور زمان، چوہدری شہباز اور زعیم قادری سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آجاسم شریف کے والد حاجی شریف مرحوم مسلم لیگ ن کے اہم رہنما رہے۔اور انہوں نے پارٹی کی کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما آجاسم شریف کا کہنا تھا کہ کھانے کا مقصد خوشگوار ماحول میں دوستوں کے ساتھ ملاقات تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 19 ستمبر 2015ء کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن حاجی محمد شریف اور ان کے صاحبزادے سابق رکن پنجاب اسمبلی آجاسم شریف نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

یہ اعلان انہوں نےپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی اپنی رہائشگاہ آمد کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور،عبد العلیم خان، جمشید اقبال چیمہ ،میاں اسلم اقبال اوریاسمین راشد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے حاجی محمد شریف اور انکے صاحبزادے آجاسم شریف کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے لاہور میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی،تاہم اب پی ٹی آئی رہنما نے لیگ رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے جو اس بات کی طرف بھی اشارہ کررہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں آجاسم شریف دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں۔

تاہم اس حوالے سے آجاسم شریف کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں اور دوستوں کو کھانے پر مدعو کرنے کا مقصد دراصل خوشگوار ماحول میں ملاقات کرنا تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں