نواز شریف کی وصیت میں لکھی ممکنہ باتیں

تحریری وصیت میں قبل از وقت اپنی دو حکومتوں کے خاتمے،ناہلی کی وجوہات اور پاک فوج کے جرنیلوں کا بھی ذکر ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 فروری 2020 16:02

نواز شریف کی وصیت میں لکھی ممکنہ باتیں
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 فروری 2020ء ) سابق وزیراعظم نواز شریف آپریشن سے قبل وصیت مریم نواز کے حوالے کرنے کے خواہشمند ہیں۔تحریری وصیت میں قبل از وقت اپنی دو حکومتوں کے خاتمے،ناہلی کے بارے میں بھی وجوہات شامل ہیں۔روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف اپنی لکھی ہوئی وصیت مریم نواز کے سپرد کر کے اپنا آپریشن کرونا چاہتے ہیں۔

اپنے آپریشن سے قبل وہ مریم نواز کو لندن بلانا چاہتے ہیں۔نواز شریف نے اپنی لکھی وصیت میں سیاسی اور غیر سیاسی عوام کا ذکر ہے۔ذرائع کے بقول اس وصیت میں پاک فوج کے بعض جرنیلوں کے متعلق بھی تحریر ہے۔ان کی قبل از وقت ختم کی گئی دو حکومتوں اور نا اہلی سے متعلق رائے شامل ہے۔نواز شریف آپریشن سے متعلق وصیت اپنے ہاتھوں سے نواز شریف کے سپرد کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وہ کسی پر بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں یہاں تک کہ شہباز شریف پر نہیں۔یہاں تک کہ نواز شریف بذریعہ پوسٹ یا کسی اورطریقے سے بھی وصیت نواز شریف کو بھیجنے کے حق میں نہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں۔بیماری کی وجہ سے ضمانت لے کر لندن جانے والے وزیراعظم کو پاکستان واپس بلانے کی کوشش بار بار کی گئی ہے لیکن ابھی تک نوازشریف نے واپس آنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

اسی حوالے سے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی تحریری وصیت لکھ دی ہے۔خبر دیتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ وصیت کم ، نوازشریف کی جانب سے دھمکی لگ رہی ہے۔نوازشریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو تحریری صورت دے دی ہے جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو لندن نہ بھیجا گیا تو وہ کچھ سینئر صحافیوں سے ملاقات کر کے کچھ ایسے انکشافات کریں گے جس سے پاکستان کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں