ئ*سرپرائز ڈے کی پہلی سالگرہ پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: محمد رضوان

ھ*بھاری غنڈوں کا مساجد کے میناروں پر چڑھنا اور آگ لگانا شدید ترین قابل مذمت اقدام ہے

بدھ 26 فروری 2020 21:31

} لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے سرپرائز ڈے کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 27فروری کا دن ایک تاریخ بن چکا ہے کہ کیسے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی گھمنڈ کو خاک میں ملاتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جبکہ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا۔

انہوں نے کہاکہ جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے تب سے کئی بار بھارت کی جانب سے ہم پر جنگ مسلط کی گئی مگر ہمیشہ بھارت کو منہ کی کھانا پڑی اور آج بھی نریندر مودی کی شکل میں ایک انتہا پسند کشمیر میں انسانیت کی دھجیاں اڑا رہا ہے جبکہ بھارت کے اندر متنازعہ شہریت بل کی وجہ سے ایک ایسی آگ بھڑک چکی ہے جو کہ امن کی دشمن بن رہی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ حال ہی میں بھاری غنڈوں نے بابری مسجد کے ساتھ متعدد مساجد کو نقصان پہنچاکر دنیا بھر میں موجود مسلمانوںکی سخت دل آزاری کی ہے ،جس پر جتنا بھی احتجاج کیا جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نئی دہلی میں انتہا پسندوں کا مساجد میں گھس کر میناروں پر چڑھنا،عمارتوں کو نذر آتش کرنا،لوٹ مار اور ایمبولینسز پر حملہ کرنا درحقیقت درندگی کی بدترین مثال ہے جبکہ بھارت خود کو سیکولر ملک کہتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب گزشتہ روز بھارتی صحافی کی جانب سے امریکی صدر کے منہ سے پاکستان کے خلاف بیان نہ دلوایا جا سکا کیونکہ دنیا بھر میں بڑی تیزی کے ساتھ یہ حقیقت عیاں ہورہی ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے جبکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں