ا*پی ایس ایل کا انعقاد اور غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت اہم کامیابی ہے

ں*غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہی: چوہدری وسیم اختر

بدھ 26 فروری 2020 21:31

ذ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد اس میں بڑی تعداد میں غیرملکی شہریوں کی شرکت سے دنیا بھر میں پاکستان کے پرامن ملک ہونے کا پیغام گیا ہے اور سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز کا نہ صرف بین الاقوامی سطح پر امیج بہتر ہوگا بلکہ غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا اور ملک ترقی کی جانب بڑھے گا۔

ان خیالات کا اظہار وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر نے اپنے دفتر میںمیڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کہی۔ وی سی او پی سی چوہدری وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نہ صرف کھیل کے میدان میں اپنا نام پیدا کیا اور ورلڈکپ جیتا بلکہ سیاست میں بھی انہوں نے اپنا مقام بنایا اور آج دنیا بھر میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اوورسیز پاکستانیز کے دلوں میں بستے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر اسے ترقی و خوشحالی کی جانب لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے معاشی پالیسوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں۔ او پی سی پنجاب نے ہم وطنوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا اور اس کی کارکردگی کو اوورسیز پاکستانیوں نے بھی سراہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نہ صرف ملک ترقی کرے گا بلکہ اوورسیز کے مسائل بھی تیزی سے حل ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں