ٴپی ایس ایل ، لاہور قلندر نے فاسٹ باولر سلمان ارشاد کو آسٹریلیا سے سکواڈ میں طلب کرلیا

بدھ 26 فروری 2020 21:32

× راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) لاہور قلندر نے پی ایس ایل کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد فاسٹ باولر سلمان ارشاد کو اگلے رائونڈ کیلئے آسٹریلیا سے سکواڈ میں طلب کرلیا ہے ۔ راولاکوٹ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بائولر سلمان ارشاد گزشتہ رات واپس وطن پہنچ گئے وہ 28فروری کو دوسرے رائونڈ میں راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندر کی طرف سے میچ کیلئے ٹیم کے ہمراہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

سلمان ارشاد آزاد کشمیر کے پہلے کرکٹر ہیںجنہوں نے پی ایس ایل کھیلی اور گزشتہ سال پہلے میچ کی پہلی گیند پر مصباح الحق کو آئوٹ کر کے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اب اگر وہ کل کا میچ کھیلتے ہیں تو اُن کے مدمقابل پھر مصباح الحق کی ٹیم اسلام آباد ہو گی۔ آزاد کشمیر سے بڑی تعداد میں شائقین نے سلمان ارشاد کو لاہور قلندر میں طلب کئے جانے پر خوشی کا اظہا ر کیا ہے اور اپنے پسندید ہ کھلاڑی کی میچ میں ممکنہ شرکت کے پیش نظر راولپنڈی میچ میں دیکھنے کیلئے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں