حکومت کیساتھ بیوروکر یسی کے مل کرکام کر نے سے کسی بھی چیلنج سے سالوں، مہینوں نہیں دنوں میں نمٹا جا سکتا ہے‘ چوہدری سرور

بیوروکریسی انصاف پر مبنی فیصلے کرے گی توان کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ،اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا‘ گورنر پنجاب

جمعرات 27 فروری 2020 18:38

حکومت کیساتھ بیوروکر یسی کے مل کرکام کر نے سے کسی بھی چیلنج سے سالوں، مہینوں نہیں دنوں میں نمٹا جا سکتا ہے‘ چوہدری سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بیوروکر یسی کے مل کرکام کر نے سے کسی بھی چیلنج سے سالوں، مہینوں نہیں دنوں میں نمٹا جا سکتا ہے،بیوروکریسی انصاف پر مبنی فیصلے کرے گی توان کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ،ہم نے تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے میرٹ اور شفافیات حکومت کی اولین تر جیح ہے،ہم عام آدمی کی زندگی بدلنا چاہتے ہیںجو سول سرونٹس کے بغیر ممکن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروس اکیڈمی میں پی اے ایس کے 42 ویں سیپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈی جی سول سروسز کیڈمی سہیل عامر ،سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن اعجاز منیر ،پر نسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پہلے دن سے ہی یہ ویژن ہے کہ ہم نے عام آدمی کی زندگی کو بدلنا ہے جسکے لیے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ سرکاری امور نمٹانے کیلئے قوانین اور ضوابط موجود ہیں اور جو افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں ان قوانین و قواعد کو مقدم رکھتے ہیں انہیں کبھی کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا صاف ستھرے معاشرے اور قدرتی ماحول کے قیام کی کوششیں اس وقت تک بار آور ثابت نہیں ہوں گی جب تک سرکاری افسران اور محکمے شہریوں کو ساتھ لیکر نہ چلیں۔

اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے خواتین کی نمائندگی خوش آئند ہے آپ کی سروس میں آپ کو عوام کی خدمت کے بھرپور مواقع ملیں گے آپ آفیسرز عوام کو ریلیف دیں گے تو ملک آگے بڑھتا جائے گاجب کسی ایک محکمہ میں کوئی ایک افسر ایک فائل کسی وجہ سے روک لیتا ہے توا س سے کسی ایک شخص کو نہیں درجنوں افراد اور ادارے مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیںہر ایک پراسس کا وقت مقرر کر کے اس کو پروان چڑھانا بنیادی ذمہ داری ہونا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں کی مضبوطی کیلئے لازم ہے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت کو جڑوں سے ختم کیا جائے اور الحمد اللہ تحر یک انصاف کی حکومت نے اسی ویژن کے تحت اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کردی ہے اور تما م ادارے آئین وقانون کے مطابق مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں مگر سر کاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہو نی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں