حافظ سعید اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی

جمعرات 27 فروری 2020 20:19

حافظ سعید اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحیی مجاہد کے خلاف کیس کی سماعت 4 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماو ں کی طرف سے نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران آئندہ تاریخ 4 مارچ مقرر کردی ۔ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماو ں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں انتہائی سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں