ایرانی نائب صدراسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

ایرانی نائب وزیرصحت بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوچکی ہے، جبکہ 245 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ ایرانی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 فروری 2020 20:20

ایرانی نائب صدراسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری 2020ء) ایرانی نائب صدراسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ایرانی نائب وزیرصحت بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور کے بارے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کی جارہی ہے۔ ترک خبرایجنسی اور ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی نائب صدراسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ایرانی نائب صدر کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایران میں نائب وزیر صحت ارج حریرچی اور رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوچکی ہے۔ دوسری جانب ایرانی عوام نے تشویش کا اظہار کیا کہ حکام کورونا وائرس کی وباء کی شدت کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

چین کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ جبکہ چین میں گزشتہ سال ؤ دسمبر سے لے کر اب تک 2 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران کے رکن پارلیمنٹ محمود سدیگی نے ٹویٹ میں بتایا کہ مجھ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مجھے امید نہیں کہ زیادہ عرصہ زندہ رہ سکوں۔ علاوہ ازیں نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا۔

یہ ویڈیو ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی۔ دریں اثناں پاکستان میں بھی دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ دونوں افراد ایران سے پاکستان آئے تھے۔ حکومت پاکستان نے بھی کورونا وائرس سے نپٹن اور عوام کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں