سپیکر پنجاب اسمبلی سے نومنتخب صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ عوام کی ترجمان ہے، عوامی مسائل کو حل کرانا ہماری اولین ترجیح ہی: چودھری پرویزالٰہی

جمعرات 27 فروری 2020 22:18

سپیکر پنجاب اسمبلی سے نومنتخب صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی امور کی انجام دہی کیلئے ذمہ داری ملنے پر مسلم لیگی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع میں موجودہ سیاسی اور بلدیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی ترجمان ہے، عوامی مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری پارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں