پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہر قسم کی ادویات کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 28 فروری 2020 00:08

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہرقسم کی ادویات کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے، مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے حکومت تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے، ہسپتالوں میں صفائی کے انتظامات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، ایم ایس حضرات خودہسپتالوں میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرز حضرات مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیںتاکہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان بہتر رشتہ قائم ہو سکے ‘ انہوں نے کہاکہ آئندہ سے ڈاکٹرزکی سالانہ کارکردگی رپورٹس (اے سی آرز)میں ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں سے برتے جانے والے رویے کاذکربھی کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ مریضوں کوعلاج معالجے کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے‘ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن کوزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پھیلائیں ‘انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پورٹل پرآنے والی ہرشکایت کاازالہ جلد ہوناچاہئے‘ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں