نوجوانوں نے تفریح کے لئے معذور شخص کے پیٹ میں ہوا بھر دی

عثمان کے 3 دوست اسے پٹرول پمپ لے گئے، وہاں ٹائر میں بھری جانے والی ہوا اس کے جسم میں بھر دی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 28 فروری 2020 11:36

نوجوانوں نے تفریح کے لئے معذور شخص کے پیٹ میں ہوا بھر دی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28فروری 2020ء) لاہور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں تفریح کے سلسلے میں ایک معذور شخص کے پیٹ میں ہوا بھر دی گئی ہے۔لاہور کے علاقہ گلشن راوی میں پیش آنے والے واقعے میں عثمان نامی شخص کو اس کے 3 دوست ایک پٹرول پمپ پر لے گئے جہاں مذاق اور تفریح کے لئے انہوں نے عثمان کے پیٹ میں ٹائر میں بھری جانے والی ہوا بھر دی۔

ہوا بھر جانے کے بعد عثمان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں نے اس کا فوری آپریشن کروانے کا مشورہ دیا اور اب آپریشن کے بعد اسے گھر منتقل کر دیا گیا ہے لیکن اس کی طبیعت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔ عثمان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ مہنگے علاج اور ادویات نہیں لے سکتے کیونکہ ان کے معاشی حالات بہت زیادہ اچھے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں سے مدد کی درخواست کر کے عثمان کو ہسپتال لے کر جاتے ہیں،کیونکہ ہم میں اتنی بھی ہمت نہیں کہ اس کے علاج کے لئے پیسوں کو بدوبست کر سکیں۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ3 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے جسمانی ریمانڈ پر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد کارروائی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ تفریح کے سلسلے میں پیش آیا ہے جہاں ایک معذور شخص کے پیٹ میں اس کے ہی دوستوں نے ٹائر میں بھری جانے والی ہوا بھر دی تھی جس کے بعد عثمان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آپریشن کروانا پڑا۔ آپریشن کے بعد بھی عثمان کی طبیعت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہم بہت غریب ہیں اور اس کا علاج کروانے کی ہمت نہیں رکھتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں