حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینکوں کی برانچیں آج بھی کھلی رہیں گی

جمعہ 28 فروری 2020 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی آج اور کل (ہفتہ ،اتوار )بھی جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 13نامزد بینکوں کی برانچوں میں ہزاروں درخواستیں وصول ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

نامزد بینکوں کی برانچیں ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیل کے دوران بھی حج درخواستیں وصول کرنے کی پابند ہیں ۔ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی 6تاریخ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں