برآمدات کو بڑھانے کیلئے طویل المدت پالیسیوں کی تشکیل نا گزیر ہے ‘ پیففا

کامیاب ممالک کو سٹڈی کرنے کیلئے تھنک ٹینگ تشکیل دیا جائے ، خصوصی مراعات دی جائیں ‘چیئرمین اظہار الحق و دیگر

جمعہ 28 فروری 2020 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) برآمدات معیشت کی مضبوط بنیاد ہے جس کیلئے طویل المدت پالیسیاں تشکیل دینا نا گزیر ہے ، حکومت برآمدی سیکٹر کیلئے ون ونڈو کی پالیسی لائے، ،برآمدات میں کامیابیاں سمیٹنے والے ممالک کو سٹڈی کیا جائے اور سفارشات کی روشنی میں خصوصی مراعات دی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار پا کستا ن انٹر نیشنل فریٹ فارورڈنگ ایسوی ایشن کے چیئرمین اظہار الحق نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سا بق چیئرمین جمیل احمد،سینئر وا ئس چیئرمین محمد اصغر ملک،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر علی عدنا ن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اظہار الحق نے کہا کہ حکومت کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس کم نہیں کر سکی اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسوںکے جال اور سخت شرائط کی وجہ سے بھی معیشت جمود کا شکار ہے۔پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹوں میں مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے ۔ پیداواری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم کئی مارکیٹوں میں مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی سیکٹر کے لئے مراعات اور سہولیات کا اعلان کرے جس سے بہت سے دوسرے شعبے بھی ترقی کریں گے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں