عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں: سعیدالحسن شاہ

صوبہ بھر میں تمام مزارات و مساجد میں استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے ٹینکوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا،صوبائی وزیر اوقاف

جمعہ 28 فروری 2020 20:35

عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں: سعیدالحسن شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت اورصوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے بہترین اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔محکمہ اوقاف نے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لئے عملی اقداما ت کا آ غاز کر دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے تمام مزارات اور مساجد میں خطیر رقم سے استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے ٹینکوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ذخیرہ شدہ پانی کو پودوں کی آ بیاری ا ور سڑکوںکو دھونے کے استعمال میں لایا جائے گا۔ پہلے فیز میں داتا دربارجبکہ دوسرے فیز میں شاہ حسین ،میاں میر اور بہائوالحق کے د درباروں پر استعمال شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے بڑے ٹینک بنائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ماضی کے برعکس شفاف ڈیل اور بہترین ورکنگ کو یقینی بنائے گی اس سلسلہ میں عالمی معیار کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ کے جدید پلانٹس لگائے جائیں گے جن کے ذریعے دریاؤں اور نہروں کے پانی کو بھی روزمرہ کے استعمال میں لایا جا سکے گا، پہلے مرحلے میں پنجاب کے بڑے شہروں لاہور،ملتان ،راولپنڈی ،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں کو بچت پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں مالیاتی امور میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور سرکاری محکموں میں مالیاتی ڈسپلن ہر صورت برقرار رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قوم کے وسائل کی امین ہے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی ضرورت اور فلاح و بہبود کو مد نظر رکھا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کرکے لاگت بڑھانے کی روایت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ترقیاتی وسائل کا بروقت استعمال ضروری ہے۔محکمے جاری کردہ فنڈز کا درست اور بروقت استعمال یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کے مقررہ مدت کے اندر استعمال اور ان کی باقاعدہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم اور عوام کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں