پنجاب میں کروناوائرس بارے مانیٹرنگ اینڈسرویلنس کو مزیدموثربنایا جائے گا، یاسمین راشد

کروناوائرس سے متعلقہ ضروری سامان منگوانے کی مکمل نگرانی سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمدعثمان یونس کررہے ہیں،صوبائی وزیرصحت

جمعہ 28 فروری 2020 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے حوالے سے مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کو مزیدمثربنایاجائے گا ، ہوائی اڈوں پرمسافروں کی سکریننگ کیلئے محکمہ صحت کااضافی عملہ تعینات ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کروناوائرس سے متعلقہ ضروری سامان منگوانے کی مکمل نگرانی سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمدعثمان یونس کررہے ہیں،پنجاب میں کروناوائرس کی تشخیص کیلئے سہولیات موجودہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے بننے والے مدراینڈچائلڈہسپتال کی باقاعدہ تعمیرکیلئے فوری کھدائی کاعمل شروع کرنے کاحکم دے دیا گیاہے، یہ منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا، صرف تحریک انصاف کی حکومت نے ہی صحت کے شعبہ میں عوام کیلئے سہولتیں پیداکی ہیں۔

صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران کروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن رومز کے پیشگی انتظامات کابھی جائزہ لیا۔ اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، پراجیکٹ ڈائریکٹرشیخ اعجاز سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں