بھارت میں مسلمانوں کی مساجد اور قبر ستان بھی محفوظ نہیں، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ٹویٹ

ہفتہ 29 فروری 2020 16:49

بھارت میں مسلمانوں کی مساجد اور قبر ستان بھی محفوظ نہیں، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ٹویٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی مساجد اور قبر ستان بھی محفوظ نہیں ،بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن رہا ہے، دہلی فسادات پر اقوام متحدہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہی دہلی فسادات پر ترک صدر طیب اردوان نے نر یندر مودی کو آئینہ دکھایا ہے انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

نر یندر مودی نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مار لی ہے وہ تباہی سے بچ نہیں سکتا۔ اپنے پیغام میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ طالبان اور امر یکہ کے دوران امن معاہد ہ خوش آئند ہے کیونکہ کوئی شک نہیں کہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مسائل میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ طالبان امریکا معاہدہ عمران خان کے امن وژن کی جیت ہے خطے میں امن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں دنیا میں ایک مثال ہے،افغانستا ن میں امن خطے کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا اور انشاء اللہ طالبان اور امر یکہ میں امن معاہد ہ کے بعد خطے میں بھی امن واستحکام آئیگا اور اس امن معاہدہ کی وجہ سے خطے کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ آر ایس ایس کے دہشت گردوں سے آج بھارت میں مسلمانوں کی مساجد اور قبر ستان بھی محفوظ نہیں بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن رہا ہے خد ا کیلئے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بننے کی بجائے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور ان مظالم کو فوری طور پر بند کروایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ مودی کی دہشت گردی امن کیخلاف بہت بڑی سازش ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں