اعجازاحمد چوہدری کا اپنے انتخابی حلقے کا دورہ ‘جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ

ہفتہ 29 فروری 2020 19:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کا اپنے انتخابی حلقہ این اے 133 کی مختلف یونین کونسل کے دورے کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے چالیس سالوں سے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، حلقے میں پی ٹی آئی نے اپنے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں کرڑووں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں ، بوسیدہ سیوریج اور واٹر لائینوں کو تبدیل کیا جارہا ہے صاف پانی کی فراہمی اور حلقے میں صفائی ستھرائی پر خصوصی طور پر توجہ دی جارہی ہیں، عوام کے بنیادی مسائل حل کرناہماری حکومت کا اولین مقصد ہیں۔

شریف خاندان نے صرف غریب عوام کا خون نچوڑا ہے اوران کے بنیادی مسائل حل نہیں کیے ، ن لیگ کی قیادت بیرون ملک بھاگی ہوئی ہے ، انہوںنے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اپنی ذات کے سوا کچھ نظر نہیں آتا ۔ن لیگ نے اپنی حکومت میں حلقہ این اے 133کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ۔پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں