شہباز شریف نے ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ حوالے کردی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ حوالے کردی ۔پارٹی قائد نوازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت کے لئے سامان فراہم کیا گیاہے۔ پہلی کھیپ میں 5 ہزار حفاظتی لباس اور 5 ہزار ماسک شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے یہ سامان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز کے حوالے کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دوسروں کی جان بچانے والوں کی اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کا بالخصوص حکومت کا فرض ہے ،انسانیت کے لئے لڑنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی حفاظت کے لئے اور سامان بھی فراہم کریں گے ۔شہبازشریف نے سامان سائرہ افضل تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور عطااللہ تارڑ کے حوالے کیا جو اسے گرینڈ ہیلتھ الائنس تک پہنچائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں