برطانیہ اور شمالی امریکہ میں کورونا کے پھیلائو میں شدت کے بعدپی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ

جمعرات مارچ 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) برطانیہ اور شمالی امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش پی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا،حکومت نے پاکستان آنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کو چار خصوصی پروازیں چلانے کیلئے دیا گیا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ اور ہفتہ کے روز ٹورنٹو ، لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پلان کی گئیں خصوصی پروازیں منسوخ کر دی گئی ۔ پی آئی اے نے مسافروں سے زحمت پر معذرت کی ہے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments