ٹرمپ نے چینی صدر سے کہا ’ہماری مدد کریں، ہمیں اس مصیبت سے نکالیں‘

امریکی صدر نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ کورونا وائرس کے لیے چینی وائرس کے لفظ کا استعال نہیں کریں گے،جس پر صدر شی نے ٹرمپ کو مدد کا یقین دلایا۔ سمیع ابرہیم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 28 مارچ 2020 16:34

ٹرمپ نے چینی صدر سے کہا ’ہماری مدد کریں، ہمیں اس مصیبت سے نکالیں‘
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28مارچ2020ء) گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔اسی حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے درخواست کی کہ ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے جو کچھ بھی کیا ہے وہ تجربات ہمارے ساتھ بھی شئیر کیجئے۔

ہمیں آلات بھی تیار کرکے دیں۔ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ہمیں چین کا تجربہ چاہیے ہوگا۔امریکی صدر نے گزشتہ دنوں میں کورونا وائرس کو ’چینی وائرس ‘کا نام بھی دیا تھا جس سے ان کا مطلب تھا کہ یہ وائرس چین سے آیا ہے۔سمیع ابراہیم کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو یقین دلایا کہ آئندہ یہ نام استعمال نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس پر صدر شی نے کہا کہ ہم آپ کی مدد کریں گے۔

اسی حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ چین نے بغیر کسی شور شرابے کے کورونا وائرس پر قابو پایا ہے اور وہ آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کو بھی اٹھا رہے ہیں۔امریکی صدر نے اپنے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں،انہوں نے چینی صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہماری مدد کریں، ہمیں اس مصیبت سے نکال لیں۔کیونکہ کہ امریکہ نے بھی مزید تباہی سے بچنے کے لیے دو ہزار ارب ڈالر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر نے ٹویٹ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطے کی تفصیل بتائی، ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کی چینی صد شی جن پنگ کیساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے، دنیا میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس کے متعلق بات چیت کی گئی۔امریکی صدر کے مطابق چین نے وائرس سے متعلق مزید معلومات حاصل کی ہیں، چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں