ویوو نے پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کی وارنٹی معیاد میں اضافہ کردیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:56

ویوو نے پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کی وارنٹی معیاد میں اضافہ کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2020ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ویوو کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے حکومتی احکامات پر پاکستان میں ویوو کے کسٹمر سروس سنٹرز کو وقتی طور پر بند کردیا جائے۔
تاہم صارفین کی تکلیف کے ازالہ کے لیے ویوو نے اپنے سمارٹ فونز کی وارنٹی معیاد میں اضافہ کر دیا ہے۔

وہ تمام صارفین جن کے ویوو سمارٹ فون کی وارنٹی ختم ہونے کی تاریخ 18 مارچ سے 30 مئی 2020 کے درمیان ہے انکی وارنٹی کو 31 مئی 2020 تک بڑھایا جارہا ہے۔
"مشکل کی اس گھڑی میں بھی ہم صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے زائد معیاد وارنٹی کی یہ نئی پالیسی متعارف کروا رہے ہیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

(جاری ہے)

" ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کیوین جیانگ نے اپنے بیان میں کہا۔

 
یہ نئی پالیسی  اگلے کسی نوٹس تک موثر رہےگی، جبکہ اس دوران صارفین ویوو کی آفیشل ویب سائیٹاور سوشل میڈیا چینلز سے رہنمائی اور سروس سے متعلق تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ویوو نے اس سے قبل بھی کافی  اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں ویوو کے تمام دفاتر کو وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے اور تمام ملازمین اپنے گھروں سے کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ویوو نے اپنی تمام نئی پراڈکٹ لانچ کی تقریبات کو فی الوقت معطل کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں