چلڈرن اسپتال میں 15 سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کی تصدیق

لڑکی کو چلڈرن اسپتال آئسولیشن وارڈ میں ہی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 مارچ 2020 12:05

چلڈرن اسپتال میں 15 سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کی تصدیق
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مارچ 2020ء) کورونا وائرس نے اب صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ڈیرے ڈال دیے ہیں،روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔اور اب چلڈرن اسپتال میں 15 سالہ لڑکی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے لڑکی کا ٹیسٹ لیا گیا جس کے بعد کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی اور لڑکی کو چلڈرن اسپتال آئسولیشن وارڈ میں ہی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس وقت پنجاب میں کرونا وائرس کے 558 کنفرم مریض ہیں۔پانچ افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ، ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

۔ہفتہ کو اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 58 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سندھ میں 29 ، اسلام آباد میں 12، گلگت میں 8، پنجاب میں 7 اور بلوچستان میں 2 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔ہ پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 27 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سے 2، 2 جبکہ ایک کا پنجاب سے تعلق ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 497 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ لاہور میں 116 گجرات 51، جہلم 19، راولپنڈی 15، گوجرانوالہ 9، فیصل آباد 9، ڈی جی خان 5، ملتان 3، منڈی بہاوالدین 4 اور سرگودھا،میانوالی، ننکانہ صاحب، نارووال میں 2 جبکہ رحیم یار خان، اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک کیس ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں