ڈاکٹرز ، نرسز اور پیر امیڈیکس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر ہیں ‘ جاوید شیخ

اگر ہم نے اس جنگ میں طبی عملے کا ساتھ دینا ہے تو گھروں تک محدود رہ کر حفاظتی تدابیر اختیار کریں

اتوار 29 مارچ 2020 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیر امیڈیکس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر ہیں او رپوری قوم ان کی خدمات کو سلیوٹ پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ہم اس جنگ میں طبی عملے کا اس طرح ساتھ دے سکتے ہیں کہ ان پر بوجھ بڑھانے کی بجائے کم کیا جائے ، اس کیلئے عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہیں او رحفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں ۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو سہولیات دے سکیں ۔ جاوید شیخ نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ ہم ایک قوم بن کر دکھائیں اور اس کے لئے ہمیں چین سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں