پنجاب حکومت کامستحق فنکاروں کو وظائف کی مد میں ادائیگی کرنے کا فیصلہ

فنکاروں کو وظائف کی کو چار ماہ کے اکٹھے چیک دیے جائیں گے‘ ذرائع

اتوار 29 مارچ 2020 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہونے والے مستحق فنکاروں کو وظائف کی مد میں ادائیگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت مستحق فنکاروں کو وظائف کی مد میں بقایا جات دینے کا فیصلہ کیا ہے اور فنکاروں کو چار ماہ کے اکٹھے چیک دیے جائیں گے جو فی کس 20ہزار روپے بنتے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا جس کے بعد چیکوں کی تقسیم کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں