علاج کیلئے بھارت جانیوالے پاکستانی شہریوں کی واہگہ کے راستے وطن واپسی

دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے خصوصی اجاز ت کے بعد سرحد کو کھولا گیا

اتوار 29 مارچ 2020 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) علاج کیلئے بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کی واپسی کیلئے واہگہ بارڈر کو خصوصی طو رپر کھولا گیا ،اس سے قبل بھی علاج کی غرض سے بھارت جانے والی ایک فیملی کی واپسی کے لئے واہگہ بارڈر کو کھولاگیا تھا۔

(جاری ہے)

لاہورکا رہائشی نگہت مختار جگرکی پیوندکاری کے لئے بھارت گیا تھا،راولپنڈی کارہائشی چوہدری محمداشفاق جگر کے کامیاب آپریشن کے بعد دوبارہ چیک اپ کے لیے بھارت گیا تھا۔

دونوں افراد کے خاندان کے دیگرتین افراد ان کی تیماداری کے لئے بھارت روانہ ہوئے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارتی ڈاکٹروں نے نگہت مختار کی جگرکی پیوندکاری سے معذرت کرلی ہے جس کے بعداسے علاج کے بغیرہی واپس لوٹناپڑا ۔پاکستان اوربھارت کے سرحدی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے بند سرحد کو کھولنے کے لئے خصوصی اجازت دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں