برطانوی حکومت نے6 ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا

وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں یہ تعداد 260 سے بڑھ کر1019تک پہنچ گئی ہے، وزیراعظم کا ہدایات پرمبنی خط بھی5.8 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے30 ملین گھروں میں پہنچایا جائےگا۔ برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 مارچ 2020 21:40

برطانوی حکومت نے6 ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ 2020ء) برطانوی حکومت نے6 ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے، اموات کی تعداد260 سے بڑھ کر1019 تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے اور اموات کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو 6 ماہ تک یا اس سے بھی زیادہ عرصے کے لیے جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر ہیری نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ لوگوں کو اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ یہ وائرس ہفتوں میں نہیں پھیلے گا ، اسی طرح سماجی فاصلے اختیار کرنے کے اقدامات سے بھی واضح نہیں ہورہا کہ اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 209 سے بڑھ کرگزشتہ24 گھنٹے میں1019سے 1228تک پہنچ چکی ہیں۔

اس لیے تین ہفتوں کی نظر ثانی کے بعد اگر یہ وائرس مزید پھیلا تو سخت اقدامات اٹھائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ لاک ڈاؤن 6 ماہ تک جاری رکھا جائے یا اس سے بھی زیادہ عرصے کیلئے لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے 5.8ملین پاؤنڈز کی لاگت سے 30ملین گھروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور پابندیوں پر وزیراعظم کے خط پر مبنی ہدایت نامہ پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا تھا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء سے حالات مزید خراب ہوں گے، جس کے بعد بہتری آئے گی۔ یہی خط برطانیہ میں تین کروڑ گھروں کو بھی بھیجا جائے گا جس پر لگ بھگ 58 لاکھ پاؤنڈ لاگت آئے گی۔ برطانوی وزیراعظم نے عوام سے کہا کہ سائنسی اور طبی مشوروں میں جو کچھ انہیں بتایا جائے گا، ان کی حکومت اس پر عمل کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے گی۔

حکومت درست انداز میں تیاریاں کررہی ہے۔ اس لیے عوام قوانین پر جتنا زیادہ عمل کریں گے، اتنی ہی کم جانیں ضائع ہوں گی اور زندگی بھی اتنی ہی جلد معمول پر واپس آجائے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 889، اسپین میں 852، فرانس میں 319 برطانیہ میں 260، امریکہ میں 247، ایران میں 139، ہالینڈ میں 93، بیلجیئم میں 64، جرمنی میں 52 اور پرتگال میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ترکی اور انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2957 ہلاکتیں اور 54 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 30299 ہو گئی جبکہ 6 لاکھ اور 50767 افراد وائرس کا شکار ہوئے، اب تک 1 لاکھ 39555 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں