عدالت عالیہ نے دو مختلف مقدمات میں ضمانتوں کیلئے احد چیمہ کے وکیل کو8اپریل کو طلب کر لیا

منگل 31 مارچ 2020 13:57

عدالت عالیہ نے دو مختلف مقدمات میں ضمانتوں کیلئے احد چیمہ کے وکیل کو8اپریل کو طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی دو مختلف کیسز میں ضمانتوں کی دائر درخواستوں پر ملزم کے وکیل کو دلائل پیش کرنے کیلئے 8 اپریل کو طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، منگل کو دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے وکیل اعظم نذیر تارڑ مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کے وکیل کو بحث کیلئے طلب کر لیا،احد چیمہ نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم اور غیر قانونی اثاثو ں کے ریفرنس میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں