وزیراعلیٰ پنجاب کا معیشت کی بحالی کے لیے 18 ارب روپے کے ٹیکسز ختم کرنے کا اعلان

آن لائن پلیٹ فارم پر جی ایس ٹی ختم کردیا گیا،اربن امموایبل پراپرٹی ٹیکس اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس وقتی طور پر واپس لے لیا، پراپرٹی ٹرانزیکشن کیلئے سی وی ٹی اور سٹمپ ڈیوٹی 2 فیصد کردی ہے: عثمان بزدار کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 31 مارچ 2020 16:13

وزیراعلیٰ پنجاب کا معیشت کی بحالی کے لیے 18 ارب روپے کے ٹیکسز ختم کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مارچ2020ء) : وزیراعلیٰ پنجاب کا معیشت کی بحالی کے لیے 18 ارب روپے کے ٹیکسز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم پر جی ایس ٹی ختم کردیا گیا،اربن امموایبل پراپرٹی ٹیکس اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس وقتی طور پر واپس لے لیا، پراپرٹی ٹرانزیکشن کیلئے سی وی ٹی اور سٹمپ ڈیوٹی 2 فیصد کردی ہے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ سے متعلق کاروبار اور سروسز پر بھی ٹیکس ختم کردیاہے،ہسپتالوں کی سروسز اورکنسٹرکشن سروسز پر عائد جی ایس ٹی بھی ختم کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کورونا وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاک ڈائون کی صورتحال کے پیش نظر عوام الناس کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں آلو 44، پیاز 70، ٹماٹر26 ، لہسن 374، ادرک 365، شملہ مرچ 86، پھول گوبی 40، بینگن 30، بھنڈی 170، مٹر44، ٹینڈا 60 اور شلجم 24 روپے فی کلو دستیاب ہیں، نرخ نامہ کے مطابق پھلوں میں سیب کی قیمت 75 سے 180، کیلا 40 سے 145، خربوزہ 65، کھجور ایرانی 230 ، سٹابری 100اور امرود 60 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ کینو، شکری و مسمی 60 سے 135، انڈہ شیور121 روپے درجن اور مرغی گوشت 184 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پنجاب کے شہر لاہور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حیران کن طورپر لاہورمیں مریضوں کی تعداد 128 ہو گئی ہے ۔ک خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865 ہوگئی ملک بھر میں موذی مرض سے 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 12 کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں