مشکل کی اس گھڑی میں قومی قیادت کو بھی متحد ہونے کا ثبوت دینا چاہیے ‘ مدیحہ شاہ

یہ وقت سیاسی طور پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں بلکہ متحد ہو کر کورونا سے لڑنے کا ہے

بدھ 1 اپریل 2020 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں قومی قیادت کو بھی متحد ہونے کا ثبوت دینا چاہیے جو بد قسمتی سے نظر نہیں آرہی ،موجودہ حالات میں حکومت اپنے اقدامات سے قبل اپوزیشن سے مشاورت کرے اور اسی طرح اپوزیش بھی حکومت کو مثبت اور قابل عمل تجاویز سے آگاہ کرے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ جس طرح حکومت اور اپوزیشن کی قیادت عوام کو کورونا وباء کے خلاف متحد ہونے کی اپیلیں کر رہے ہیں اسی طرح خودبھی متحد ہوں جس سے پوری قوم خود بخود متحد ہو جائے گی ، یہ وقت سیاسی طور پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں بلکہ متحد ہو کر کورونا سے لڑنے کا ہے اور آج عوام ہر شخص کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں