صوبہ بھر میں نمازیوں اور طلبہ کی صحت کے تحفظ کے لئے تمام مساجد اور مدارس میں جراثیم کش ادویات کا سپر ے کیا جائے گا‘سعید الحسن شاہ

عوام اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے بلاضرورت گھر سے باہر آنے سے گریز کریں اور اپنے آپ کو ہر صورت میں محدود رکھیں‘صوبائی وزیر

بدھ 1 اپریل 2020 16:24

صوبہ بھر میں نمازیوں اور طلبہ کی صحت کے تحفظ کے لئے تمام مساجد اور مدارس میں جراثیم کش ادویات کا سپر ے کیا جائے گا‘سعید الحسن شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نمازیوں اور طلبہ کی صحت کے تحفظ کے لئے تمام مساجد اور مدارس میں جراثیم کش ادویات کا سپر ے کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں متعلقہ ادارے فوری طور پر لائحہ عمل تیار کریں- انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ عوام اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے بلاضرورت گھر سے باہر آنے سے گریز کریں اور اپنے آپ کو ہر صورت میں محدود رکھیں- اسلام نے پاکیزگی اور طہارت کو نصف ایمان کا درجہ دیا ہوا ہے۔

جس کی تائید آج غیر مسلم اقوام بھی کر رہی ہیں۔ علمائے کرام نے بروقت آگا ہی دے کر قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، احتیاطی تدابیر قطعی طور پر توکل علی اللہ کے خلاف نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کوچاہیے کہ وہ حکومت اور بالخصوس محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ان دنوں میں عوامی اجتماعات، محافل، کانفرنسز سے احتیاط کریں۔

کیونکہ یہ سب نفلی کام ہیں ان کو عارضی طور پر روکنے میں کوئی حرج نہیں۔ حکومتی اداروں اور مساجد کی انتظامیہ کا فرض ہے کہ پریشانی کے اس ماحول میں مسلمانوں کا مورال بلند رکھیں، ایمان و یقین اور اللہ پر توکل کا درس دیں۔ذکرواذکار اور انفرادی دعائوں پر زور دیں اور یہ سمجھیں کہ آزمائشیں ہمارے گناہوں کی وجہ سے آتی ہیں۔ مساجد کی صفائی وستھرائی اور دیگر حفاظت و احتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں