محکمہ داخلہ نے تھانہ یکی گیٹ میں درج ایف آئی آر میں نامزد کے ملزم کی عدم گرفتاری پر نوٹس لیے لیا

بدھ 1 اپریل 2020 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) محکمہ داخلہ نے تھانہ یکی گیٹ میں درج ایف آئی آر میں نامزد کے ملزم کی عدم گرفتاری پر نوٹس لیے لیا ،سی سی پی او لاہور کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفتفصیلات کے مطابق شہر ی کی جانب سے محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ یکی گیٹ کے مقدمہ نمبر 180/87 میں ملزم رفاقت اللہ ملک کو عمر قید کی سزاسنائی گئی تاہم ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا اور اب تک پولیس کو مطلوب ہے ۔ ملزم نے اپنا نام رفاقت اللہ سے بدل کر سہیل علی بٹ رکھ کر اپنی شناخت تبدیل کرلی ہے ۔ محکمہ داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او کو درخواست گزار کے تحفظات دورکرنے اور ملزم کی گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں